پتور، 15؍ دسمبر (ایس او نیوز) ہارڈی اسکول کی انچارج ہیڈ مسٹریس پریا کماری (38 سال) نے خود کشی کرلی ۔
بتایا جاتا ہے کہ پریا نے 13 دسمبر کی صبح میں اپنے گھر میں ہی پھانسی کا پھندا لگا کر جان دینے کی کوشش کی تھی ۔ اسے سنگین حالت میں وٹل کے ایک پرائیویٹ ہاسپٹل میں داخل کیا گیا پھر اس کے بعد منگلورو کے ہاسپٹل میں منتقل کیا گیا ۔ لیکن علاج کارگر نہیں ہوا اور اس نے 14 دسمبر کی شام کو دم توڑ دیا ۔
پریا کے شوہر کے بارے میں پتہ چلا ہے کہ وہ ایک سابق فوجی ہے ۔ مگر پریا کے اس انتہائی اقدام کے اسباب معلوم نہیں ہوئے ۔